جب اللہ پر توکل کریں تو کامل توکل کریں . یہ مت سوچیں کہ جو مانگا ہے وہ ملے گا یا نہیں. بلکہ انتظار کریں کہ جو مانگا ہے وہ ضرور ملےگا۔ کب اور کیسے اس بات کا فیصلہ اپنےرب پر چھوڑ دیں
کیونکہ وہ رب تو ایسے دروازہ بھی کھول دیتا ہے جس کے بارے میں ہم سوچتے ہیں کہ اس کی چابی تو بنی ہی نہیں. وہ رب تو سات آسمانوں کے پار بھی سنتا ہے اس کو پکار کر تو دیکھیں اس پر توکل کر کے تو دیکھیں. جہاں ہماری کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں وہاں اس کے کن کے معاملات شروع ہوتے ہیں
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔
Tags:
Islamic Events