کبھی کبھی انسان کا دل کسی چیز کے لیئے بہت تڑپتا ہے...اتنا کہ اس کے لیئے صبر کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے...انسان ہر ر اس چیز کو حاصل کرنے کے لیئے ہر اس لمحے دعا کرنے کی کوشش کرتا ہے جو لمحہ دعا کے لیے افضل ہے اور اس کی آنکھیں اپنی مانگی گئی دعا کے قبول ہونے کے انتظار میں ہر روز ادھر ادھر تکتی رہتی ہیں اور یہ تو بھول ہی جاتی ہیں کہ اللّٰہ نے ہر چیز کو عطا کرنے کا ایک مخصوص اور بہترین وقت مقرر کر رکھا ہے...!!☺️♥️
ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اگر ہمیں کسی چیز کو حاصل کرنے کی اتنی چاہت ہے تو اس چاہت کرنے والے دل کا مالک کون ہے...یہ چاہت بھی تو اسی رب نے دل میں ڈالی ہے تاکہ تم اس کے لیئے دعا کر سکیں اور وہ تمہاری خواہش کو بہترین کر کے تمہیں عطا کر سکے اور وہ تو خواہش ہی دل میں تب ڈالتا ہے جب وہ تمہارے نصیب میں لکھ دیتا ہے...دعا تو بس ہمارے ہی درجات بلند کرنے کا ایک ذریعہ ہے...💯♥️