No title

 الصــلوة والسلام‎ عليك‎ ‎يارسول‎ الله ﷺ 

ایک ہندو شاعر ( شاید بھیم داس نرائن) حج کے موسم میں ایک حاجی کے پاس کسی کی مدد سے پہنچا کیونکہ وہ نابینا ہو چکا تھا، حاجی کو بتایا کہ میں ہندو ہوں لیکن نبی کریم ﷺ رحمۃ للعالمین ہیں  
مجھے امید ہے اللہ تعالیٰ مجھے اس رحمت سے محروم نہیں رکھیں گے ۔ لہٰذا میں ایک نعت لکھ کر لایا ہوں یہ حضور اقدس ﷺ کے روضۂ اطہر پر پڑھنا ، میں آپ کا ممنون ہوں گا ۔ 
کافی دنوں بعد یہ ہندو اپنی محفل میں بیٹھا تھا کہ اچانک کہنے لگا کہ آج میر ی نعت روضۂ اطہر پر پڑھی جا رہی ہے ۔ لوگوں نے پوچھا " کیسے محسوس ہوا ؟
 ہندو نے جواب دیا " میری نظر واپس آرہی ہے " 
جب نعت پوری ہوئی تو نظر بھی پوری واپس آگئی ۔ اس نعت کا ایک شعر یہ ہے 
تجھے جو ناز ہے جنت پہ اس قدر
کیا چیز ہے وہ روضۂ اطہر کے سامنے
 بندہ نے اس ہندو شاعر کی مکمل نعت شریف کی جستجو کی جو مل گئی، شاعر کا اصل نام اثیم داس ہے اور مکمل اشعار یہ ہیں:  
پھیکا ہے نورِ خُر، رخِ انور کے سامنے
ہے ہیچ مشک زلفِ معطر کے سامنے
خجلت سے آب آب ہیں نسرین و یاسمین
کیا منہ دکھائیں جا کے گلِ تر کے سامنے
ہے زنگِ معصیت سے سیہ دل کا آئینہ
کیا اس کو لے کے جاؤں سکندر کے سامنے
قسمت کا لکّھا مٹ نہیں سکتا کسی طرح
تدبیر کیا کرے گی مقدر کے سامنے
نظرِ کرم ہو آنکھ میں آجائے روشنی
کہنا صبا یہ جا کے پیمبر کے سامنے
شیشہ نہ ہو نہ سنگ ہو، چشمہ ہو نور کا
اس کو لگا کے جاؤں میں سرور کے سامنے
جس در سے آج تک کوئی لوٹا نہ خالی ہاتھ
دستِ طلب دراز ہے اس در کے سامنے
رضواں تجھے جو ناز ہے جنت پہ اس قدر
کیا چیز ہے وہ روضۂ اطہر کے سامنے
سر پہ ہو ان کا دستِ شفاعت اثیمؔ کے
جس دم کھڑا ہو داورِ محشر کے سامنے
🧡سیدنا آقا جیﷺ 🧡
پہ کروڑوں، اربوں درود و سلام
ہر وقت، ہر سانس، ہر لمحہ، بس صرف
❤ صلی اللہ علیہ وسلم 🧡
اللہ اور اسکے فرشتے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ درود و سلام بھیجتے ہیں اس لئیے اے ایمان والوں تم بھی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہ درود و سلام بھیجا کرو
إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
‏اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ،كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌمَجِيدٌ،
‏اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ،وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ،وَعَلَى آلِ إِءبْرَاهِيمَ،إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

Post a Comment

Previous Post Next Post